Apr ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۳:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کا اسرائیل کو انتباہ: اگر صیہونیوں نے پھر غلطی کا ارتکاب کیا تو جواب اس سے بھی سخت ہوگا

ایران نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صیہونیوں نے کسی دوسری غلطی کا ارتکاب کیا تو ہمارا جواب اور بھی سخت ہوگا۔

سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا فوجی اقدام، اقوام متحدہ کے منشور کی 51 ویں شق کے عین مطابق ہے جس میں دفاع کے حق کا ذکر کیا گیا ہے۔

ایران نے دمشق میں اپنے قونصل خانے پر حملے کا جواب دیا ہے۔ اس کے باوجود، اگر اسرائیلی حکومت نے کسی بھی دوسری غلطی کا ارتکاب کیا، تو ایران کا جواب اس سے کہیں زیادہ شدید اور سخت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی کارروائی اسرائیل کی سرکش حکومت کے خلاف ہے اور امریکی اس سے دور رہیں۔

ٹیگس