Sep ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ اورکینیڈا کےمابین اختلافات برقرار

کینیڈا کے امریکہ سے تجارتی اختلافات برقرار ہیں جس پر کینیڈین وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنا خطاب ملتوی کر دیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ کریسٹیا فری لینڈ کو ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی سے خطاب کرنا تھا، انہوں نے اپنی تقریر ملتوی کرتے ہوئے دوسرے ملک کو اپنی جگہ بولنے کی اجازت دی۔

فری لینڈ کے پاس پیر کو تقریر کرنے کا دوسرا موقع ہوگا تاہم وہ عالمی رہنماؤں سے خطاب کریں گی یا نہیں اس پر ابھی تک کینیڈا کا حتمی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

موجودہ اعدادوشمار واضح کرتے ہیں کہ کینیڈا امریکہ کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط نہ ہونے کے باعث تعلقات میں تناؤ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم  ٹروڈو کے ترجمان نے اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم نے ملاقات کی درخواست نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی غیر منطقی اورغلط پالیسیوں کی وجہ سے حتی امریکہ کے اتحادی اور دوست ممالک بھی امریکہ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔

 

ٹیگس