Oct ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • سوئیزرلینڈ میں خفیہ بیرونی کھاتوں کا دور ختم

حکومت سوئیزرلینڈ نے تمام بینک کھاتوں کی معلومات فراہم کر کے بے نام و نشان بینک کھاتوں کا دور ختم کر دیا۔

سوئٹزر لینڈ کے ادارہ مالیات نے کہا ہے کہ بیرونی دولت اور سرمائے کے سب سے بڑے انتظامی مرکز کی حثیت سے سوئٹزر لینڈ نے پہلی بار ملکی بینکوں میں موجود تمام کھاتہ داروں کی معلومات دیگر ممالک کے مالیاتی عہدیداروں کو فراہم کر دی ہیں۔
اس سے پہلے سوئیس بینکوں میں کھاتہ داروں کی ایک خفیہ نمبر کے ذریعے شناخت کی جاتی تھی۔
سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے پہلے مرحلے میں اپنے بینکوں میں موجود کھاتہ داروں کے کوائف یورپی یونین کے رکن ملکوں، آسٹریلیا، کینیڈا، آئیس لینڈ، ناروے اور جنوبی کوریا کو فراہم کر دیئے ہیں۔
 

ٹیگس