ایران کے وزير خارجہ جنیوا پہنچ گئے
Feb ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
ایران کے وزير خارجہ انسانی حقوق کونسل اور اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کے اعلیٰ سطحی سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان انسانی حقوق کونسل اور اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کریں گے اور اجلاسوں کے ایجنڈے کےبارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور نقطہ نظر بیان کریں گے۔
ایرانی وزير خارجہ اسی طرح فلسطین کے ذیلی اجلاس میں بھی شرکت کريں گے اور اس اجلاس میں فلسطین اور غزہ کے جاری بحران کےبارے میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ ہائے نگاہ پیش کریں گے، اس کے علاوہ اجلاس میں شریک بعض ملکوں کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ کے اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔