Oct ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • سعودی صحافی کے قتل پر ٹرمپ کا انوکھا ردعمل

امریکی صدر کا کہنا ہےکہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں تیسری پارٹی ملوث ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں قتل کی تصدیق پر عالمی سطح پر سعودی عرب کی سرزنش کا سلسلہ جاری ہے تاہم  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انوکھے اندازمیں اس قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا اتحادی ہے مگر جو ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جمال خاشقجی کے مرنے کی تصدیق بڑا قدم ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں تیسری پارٹی ملوث ہے۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ بروقت اور شفاف انصاف کی وکالت کرتے ہیں، تاہم صحافی جمال خاشقجی سے متعلق عالمی تحقیقات پر نظر رکھیں گے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے اس بار بھی سعودی عرب کو بچانے کی کوشش کی اور اپنے مفادات کی وجہ سے  سعودی عرب کی پرتشدد پالیسی کے سامنے ایک بار پھر اپنی آنکھیں بند کیں۔

ٹیگس