Nov ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ 17 روز بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر 17 دن بعد قابو پا لیا گیا۔

فائر فائٹر حکام کے مطابق کیلیفورنیا کیمپ فائر پر 100 فیصد قابو پالیا گیا ہے، متاثرہ علاقے میں ہونے والی بارش آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہوئی۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں ریاستی تاریخ کی بدترین آگ 8 نومبر کو لگی تھی، آتشزدگی میں 87 افراد ہلاک اور 249 لاپتہ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے 1 لاکھ 53 ہزار سے زائد ایکڑ کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیاجبکہ14 ہزار مکانات اور سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ جنگلات کی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو آگ لگنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

امریکہ جو اپنے آپ کو دنیا کا سپر پاور سمجھتا ہے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں کرسکا لیکن اس کے باوجود اپنے زعم میں وہ دنیا کا سپر پاور ہے

 

ٹیگس