Jan ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • یورپ مں سردی سے 17 افراد ہلاک

یورپ میں شدید برف باری کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، سردی کے باعث 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

قطب شمالی سے اٹھنے والی یخ بستہ ہواؤں کے نتیجے میں یورپ برف سے ڈھک گیا ہے، آسٹریا اور جرمنی کے سرحدی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، چند گھنٹوں میں تین تین فٹ برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج اور لوگ محصور ہوکر رہ گئے، برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

جرمن شہر’برک ٹیس گاڈن‘ میں کئی روز کی برفباری کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، فوجی گاڑیوں میں برف میں گھرے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئی ہیں جبکہ فوجی نجی و سرکاری عمارتوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔

پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلواکیہ میں بھی برفباری کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، یونان کے بعض حصوں میں درجہ حرارت منفی23 ڈگری تک گرگیا ہے۔

دوسری جانب ترکی میں بحیرہ روم کے ساتھ واقع شہر میں ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے اور گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا ہے۔

ٹیگس