Mar ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 17 ہلاک

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکہ میں مسلح واقعات کے اندراج کے مرکز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے چوّن واقعات رونما ہوئے جن میں سترہ افراد ہلاک اور پینتیس دیگر زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے بیشتر واقعات اوکلاہما، ورجینیا، کنزاس، کلرادو اور اوہایو میں رونما ہوئے۔

امریکہ میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے ایک سو اکیاون واقعات میں پینتالیس افراد ہلاک اور بانوے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں اور ہتھیار رکھنے پر پابندی کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا ہے۔

 

ٹیگس