Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں بلوا پولیس الرٹ

برطانیہ میں ممکنہ بلووں سے نمٹنے کے لیے پولیس کو پوری طرح چوکس رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق بریگزٹ کے حوالے سے حکومت کی ناکامی کی صورت میں ممکنہ بلوؤں سے نمٹنے کے لیے دس ہزار تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔برطانوی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز ایک ایسے بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت بغیر معاہدے کے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے منصوبے کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔برطانوی پولیس کو ایسے وقت میں چوکسی کا حکم دیا گیا ہے جب تقریبا دوہفتے قبل کئی لاکھ افراد نے لندن کی سڑکوں پر مظاہرے کرکے بریگزٹ کے بارے میں دوبارہ ریفرنڈم کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ادھر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ انہوں نے یورپی یونین سے علیحدگی کی مہلت میں اضافے کی درخواست دے دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی دوسالہ مدت انتیس مارچ کو ختم ہوچکی ہے اور یورپی یونین نے اس عمل کی تکمیل کے لیے لندن کو بارہ اپریل تک کی اضافی مہلت دی ہے۔

ٹیگس