Apr ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • لندن میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مظاہرہ682 افراد گرفتار

لندن میں پولیس نے مزید 106 ماہرین ماحولیات کوگرفتار کرلیاہے۔

لندن میں پولیس نے موسمیاتی تبدیلی کے سلسلہ میں مظاہرہ کرنےوالے 106 ماہرین ماحولیات کو گرفتار کر لیا ہے.اس طرح مظاہرے کے دوران گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد بڑھ کر 682 ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلوں کے حوالے سے حکومت کی سرد مہری کے خلاف سائیکلوں پراحتجاج کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ پیر سے اب تک 682 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، مظاہروں کے پیش نظر لندن میں مزید پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی پر آگاہی میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

ٹیگس

کمنٹس