May ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • جاپان میں اسکولی بچوں پرحملہ 2 ہلاک 18 زخمی

جاپان کے شہر کاواساکی میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے ایک بچی کو ہلاک اور 18 افراد کو زخمی کر دیا، حملہ آور نے بعد میں خودکشی کر لی۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے نزدیک شہر کاواساکی میں منگل کی صبح اسکول بس کا انتظار کر رہے ایک شخص نے بچوں پر چاقوؤں سے حملہ کر دیا جس میں ایک اسکول بچی سمیت دو کی موت ہو گئی اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سولہ ایلیمنٹری سکول کی بچیاں شامل ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آور نے خود کو گلے پر چاقو مار کر زخمی کیا جو بعد میں دم توڑ گیا۔ پولیس کو حملے کی جگہ سے دو چاقو ملےہیں جبکہ حملہ آور مقامی رہائشی تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

ٹیگس