Jun ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ 54 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں54 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کے واقعات درج کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے 36گھنٹوں کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اکسٹھ واقعات ریکارڈ ہوئے جن میں 16افراد ہلاک اور 38دیگر زخمی ہو گئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ان میں ٹیکساس، ٹینسی، نیوجرسی اور پنسیلوانیا شامل ہیں۔

امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی مکمل آزادی ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس