Jun ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • ہواوے کمپنی نے امریکی وزارت تجارت کے خلاف مقدمہ کر دیا

چین کی ہواوے کمپنی نے امریکی وزارت تجارت کے ذریعے ہواوے کے وسائل کو غیر قانونی طریقے سے ضبط کر لینے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

چینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ہواوے کمپنی میں قانونی شعبے کے ڈائریکٹر سونگ لیو پینگ نے ایک امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کر کے جج سے سوال کیا ہے کہ وہ بتائیں  کہ امریکی حکومت اور اس کے ٹھیکہ داروں  کے ساتھ ہواوے کے تعاون کو روکنے کے اقدامات امریکی قوانین کے مطابق ہیں یا ان کے خلاف ہیں-

ستمبر دو ہزار سترہ میں ہواوے کمپنی کے وسائل ضبط کر لئے جانے کے بعد کمپنی نے اس سلسلے میں ضروری معلومات امریکی فریق کو دے دی تھی اور امریکی وزارت تجارت نے بھی ہواوے کو اطلاع دی تھی کہ وہ پینتالیس روز کے اندر ان وسائل کو ملک سے باہر لے جانے کی اجازت کے بارے میں کوئی فیصلہ کر لے گی لیکن بیس مہینے کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی امریکی وزارت تجارت نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا-

ہواوے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے وسائل امریکا سے بار تیار کئے گئے ہیں اور ان وسائل کو امریکا سے باہر لے جانے کے لئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹیگس