Jul ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • ہانگ کانگ میں حکومت مخالف شدید احتجاج  درجنوں زخمی و گرفتار

ہانگ کانگ میں عوام کی بڑی تعداد نے ایک مرتبہ پھر ملک کے چیف ایگزیکٹیو کیری لام کے استعفے اور پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت مخالف شدید احتجاج شروع کردیا ہے۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں حکومت مخالف شدید احتجاج کے موقعپر10 افراد زخمی اور 40 گرفتار ہوئے۔اطلاعات کے مطابق شاتن کے علاقے میں 10 ہزار سے زائد افراد نے ملک میں شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے مارچ کیا ۔

مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ مجرموں کی حوالگی کے متنازع قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران عوام پر پولیس کے تشدد کے حوالے سے تفتیش کی جائے جبکہ کئی افراد نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جس میں پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔کئی مظاہرین نے پلے کارڈز میں ہانگ کانگ کے تحفظ کے نعرے درج کر رکھے تھے۔

پولیس کی موجودگی میں مظاہرین چیف ایگزیکٹیو کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ وہ ہانگ کانگ کو 1997 میں چین کے حوالے کرنے کے موقع پر کیے گئے آزادی اور خود مختاری کے وعدے کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔ہانگ کانگ میں کئی مظاہرین نے امریکی یا نوآبادیات دور کے ہانگ کانگ کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

ٹیگس