Jul ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • ایف-35 طیارے نہ دینا امریکہ کی بدمعاشی: ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا ایف-35 طیارے نہیں دے گا تو کسی اور ملک سے رجوع کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے امریکا کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے F-35 طیاروں کی فراہمی سے انکار کو کھلی بدمعاشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کسی اور ملک سے طیارے خریدنے کے لیے رجوع کرے گا۔

ترک صدر نے حکمراں پارٹی کے ارکان سے خطاب میں مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے معاہدے کو ختم کرنے پر کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی اپنے فیصلوں کو تبدیل کریں گے اور اپنے ملک کی سلامتی سب سے مقدم رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ ترکی کے روس سے اینٹی میزائل دفاعی نظام ایس-400 خریدنے کی وجہ سے امریکا نے دھمکی دی تھی کہ اگر ترکی نے یہ دفاعی سسٹم خریدا تو امریکا معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے ترکی کو ایف-35 طیارے فروخت نہیں کرے گا۔

تاہم ترکی امریکہ کی دھمکیوں میں نہیں آیا اور روس سے ایس-400 میزائل کی پہلی کھیپ موصول کی جس پر امریکہ نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا نے ترک پائلٹس کو ملک بدر کردیا۔

ٹیگس

کمنٹس