Oct ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نسل پرست ہیں :  الہان عمر

امریکا کی مسلمان رکن پارلیمنٹ نے ٹرمپ کو ایک بار پھر نسل پرست کہا ہے ۔

ہل انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی خاتون مسلم رکن پارلیمنٹ الہان عمر نے اپنے خلاف ٹرمپ کے تازہ بیان کے جواب میں کہا ہے کہ، ٹرمپ نسل پرست ہیں اور ان کے خلاف اس طرح کے بیانات صرف اس لئے دیتے ہیں کہ وہ غیر امریکی نژاد ہیں۔ الہان عمر نے کہا کہ ٹرمپ امریکی عوام کی بھی سرزنش کرتے ہیں کہ انھوں نے مجھے ووٹ کیوں دیا ۔قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ریاست مینے سوٹا کے علاقے مینیا پولیس میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران ایک بار پھر الہان عمر پر حملے کئے ۔ انھوں نے کہا کہ الہان عمر سوشلسٹ ہے جو امریکا سے نفرت کرتی ہے۔ٹرمپ نے اپنی اس تقریر میں دعوی کیا کہ امریکی کانگریس کی مسلمان اور خاتون رکن ، الہان عمر نے گیارہ ستمبرکے حملوں کو معمولی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بعض افراد نے یہ کام کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ الہان عمر امریکا کے ان سیاستدانوں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے امریکی صدر ٹرمپ پر سخت ترین تنقیدیں کی ہیں ۔

ٹیگس