Nov ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • جنسی تشدد ناقابل برداشت عمل ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین نے جنسی تشدد کو عالمی سطح پر جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فمزیلے ملامبو نے خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے لئے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ دنیا کے اس وقت نصف سے زائد ممالک میں جنسی تشدد( ریپ )کو مجرمانہ عمل قرار دینے کے قوانین موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے جنسی تشدد( ریپ ) کو معاشرے کے لئے ناقابل برداشت عمل قرار دیتے ہوئے اسے عالمی سطح پرغیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ زیادہ تر ریپ کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوتا یا انہیں سزائیں نہیں ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنسی تشدد( ریپ ) کرنے والوں کے احتساب کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو اس طرح کے واقعات کی تحقیقات کرنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ متاثرین کے ساتھ تعاون کے لئے کرمنل جسٹس پراسیس کے ذریعہ میکانزم تیار کیا جانا چاہئےجس کی رسائی قانون، پولیس اور انصاف کی فراہمی کے نظام سمیت صحت اور سماجی سروسز تک ہو۔

 

ٹیگس