Dec ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • سوئیڈن نے کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

سوئیڈن کے بادشاہ نے کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے مابین مسئلہ کشمیر اور اسی طرح ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی ناگفتہ بہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوئیڈن نے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

سوئیڈن کےبادشاہ گستاؤ نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سوئیڈن کے بادشاہ نے ہندوستان سے اس ملک کے زیرانتظام کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر پر مشروط ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہندوستان تسلیم کرے تو سوئیڈن مبصر کی حیثیت میں توسیع پر تیار ہے۔

 

ٹیگس