Dec ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • مظاہرین پر فرانسیسی پولیس کا تشدد

فرانسیسی پولیس نے صدر عمانوعیل میکرون کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق فرانسیسی پولیس نے دارالحکومت پیرس کے مرکزی علاقے میں مظاہرہ کرنے والوں پر زبردست لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کےگولوں کا نشانہ بنایا۔ صدر میکرون کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف مسلسل یہ چارسو پینتالیسویں ملک گیر مظاہرے تھے۔

کہا جارہا ہے کہ لاکھوں اساتذہ، ریلوے ملازمین اور اسپتالوں کے کارکنوں نے صدر میکرون کی اعلان کردہ ریٹائرمنٹ پالیسی کے خلاف، بھرپور ہڑتال کا آغاز بھی کردیا ہے۔

فرانس میں پچھلے ایک برس سے صدر میکرون کی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہفتہ وار مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

فرانس میں جاری مظاہروں کے دوران گیارہ سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا چودہ ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔تیل کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے یہ مظاہرے صدر میکرون اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف سیاسی تحریک میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

ٹیگس