Dec ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • روس، یورپ کو گیس فروخت کرنے میں امریکہ سے آگے

روس کے وزیرانرجی نے اعلان کیا ہے کہ روس، یورپ کو مائع گیس فروخت کرنے میں امریکہ سے آگے نکل گیا ہے۔

روس کے وزیرانرجی الیگزینڈر نوواک نے بدھ کو روسی ٹی وی آر بی کے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بیس فیصد اور امریکہ تیرہ فیصد یورپ کی مائع گیس کی ضرورت پوری کرتا ہے جبکہ تین سال پہلے تک یورپی گیس کی منڈی میں روس کی کوئی جگہ نہیں تھی۔
نوواک نے مزید کہا کہ نئے پروجیکٹوں سے قطع نظر ماسکو اس وقت بارہ سے تیرہ ملین ٹن گیس یورپ کو برآمد کرتا ہے اور امریکیوں نے اپنی گیس برآمدات میں نو ملین تک اضافہ کرنے کے باوجود اس سلسلے میں روس سے پیچھے ہے۔
روس کے وزیرانرجی نے کہا کہ فرانس اور اسپین جیسے یورپی ممالک میں مائع گیس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور وہ اپنی ضرورت کی گیس الجزائر سے خریدتے ہیں تاہم واشنگٹن کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کی دھمکی دے کر ان ملکوں کو امریکہ سے گیس خریدنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس