Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • فرانس میں بھی قرنطینہ نافذ کردیا گیا

فرانس کے وزیر داخلہ نے ایک لاکھ پولیس اہلکاروں کو ملک میں انسداد کورونا مہم میں حصہ لینے کا حکم دے دیا ہے۔

 کرسٹوفر کاسٹنر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسداد کورونا مہم پر علمدرآمد کے لیے ایک لاکھ پولیس اہلکاروں کو مختص کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ پولیس اہلکار ملک بھر میں قائم کی جانے والی چیک پوسٹوں پر تعینات کیے جائیں گے اور حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے۔ فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر اعلان کی جانے والی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک سو پینتس یورو کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 
ایک سو اڑتالیس اموات کے ساتھ فرانس یورپ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جس کے بعد صدر عمانوئیل میکرون نے منگل سے ملک بھر میں قرنطینہ پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ 
کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافے کے پیش نظر ایئر بس کمپنی نے فرانس اور اسپین میں اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ٹیگس