Mar ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۶ Asia/Tehran
  • کورونا کا قہر، آبنائے ہرمز سے برطانوی جنگی بیڑا فرار

برطانوی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے اپنے جنگی بیڑے کے نکلنے کی اطلاع دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جنگی بیڑا سات مہینے پہلے خلیج فارس کے آبنائے ہرمز میں آیا تھا۔

نیوز ویب سائٹ فورسز نیٹ نے اعلان کیا ہے کہ سات مہینہ پہلے آبنائے ہرمز میں برطانوی جنگی بیڑوں کی ٹیم میں شامل جنگی بیڑا ايچ ایم ایس ڈیفنڈر، برطانوی بحریہ کی چھاونی پورٹ اسمتھ واپس لوٹ گیا ہے۔

اس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جب سے یہ جنگی بیڑا تعینات ہوا ہے تب سے اس نے 38 تجارتی کشتیوں کو اسکورٹ کیا ہے۔

برطانیہ کے بحری حکام کا کہنا تھا کہ یہ جنگی بیڑا شروع میں مشرق بعید میں تعینات تھا تاہم خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھنے کے بعد اسے علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا تھا۔

ٹیگس