Mar ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • چین میں کورونا کے بعد زندگی کی رونقیں بحال

چین نے کافی جدوجہد اور قومی عزم سے بالآخر کورونا کو شکست دے دی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے مرکز چین میں زندگی رفتہ رفتہ معمول پر آرہی ہے۔ چین میں وبا کا مرکز ووہان رہا جہاں اب رفتہ رفتہ طبی عملے پر دباؤ کم ہوتا جارہا ہے اور وہاں کے لوگ اب 2 ماہ بعد قرطینہ سے باہر آ گئے ہیں اور شہروں میں سفری پابندیاں ختم اور سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

چین کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران کورونا کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک کورونا وائرس دنیا کے 198سے زائد ملکوں تک پھیل گیا جس سے 27 ہزار افراد ہلاک جبکہ 6 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس