بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران پورے ملک میں ہنگامہ
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران پورے ملک میں ہنگامہ اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل آئی سی ٹی کی جانب سے آج مقدمے کی سماعت کے دوران اس ملک میں کشیدگی اور ہنگامہ بڑھ گیا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق راجدھانی ڈھاکہ سمیت ملک کے کئی حصوں میں عوامی لیگ کے حامیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں۔
ملک میں جگہ جگہ سڑکوں پر بینر و پوسٹر، سوشل میڈیا پر اپیلیں اور احتجاجی مظاہروں نے ماحول کو مزید دھماکہ خیز بنا دیا ہے۔
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ پر قتل، تشدد کو روکنے میں ناکامی اور انسانیت مخالف جرائم جیسے سنگین الزامات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جس ٹریبونل کا قیام شیخ حسینہ نے خود دوہزار نو میں انیس سو اکھتر کے ’مکتی سنگرام‘ کے دوران ہوئے جنگی جرائم کی جانچ کے لیے کیا تھا، اب وہی عدالت ان پر مقدمہ چلا رہی ہے۔