Nov ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • عراق میں عام انتخابات کے نتائج؛ گرینڈ شیعہ الائنس سب سے آگے

عراق میں انتخابی نتائج سے متعلق رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ گرینڈ شیعہ الائنس کو دیگر اتحادوں پر واضح برتری حاصل ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: رپوٹوں میں بتایا گیا ہے کہ گرینڈ شیعہ الائنس نے 180 پارلیمانی نشستوں کی حد پار کرلی ہے۔

انتخابی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ عراقی عوام نے ، کالعدم بعث پارٹی یا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وکالت کرنے والوں اور عراق میں امریکی فوجی موجودگی جاری رکھے جانے کے حامیوں کو مسترد کردیا ہے۔

کرد زبان کے نیوز نیٹ ورک "روداو" کی رپورٹ کے مطابق عراق کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ "تعمیر و ترقی" اتحاد، جس کی قیادت موجودہ وزیر اعظم "محمد شیعہ السوڈانی" کر رہے ہیں،حیرت انگیز طور پر 45 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹیگس