Mar ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • فیس بک کے بانی نے کورونا کے علاج کے لئے 2.5 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ نے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کا علاج تلاش کرنے کے لئے 2.5 کروڑ ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے فلاحی تنظیم چان زکربرگ انیشیٹیو نے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کا علاج تلاش کرنے کے لئے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے 2.5 کروڑ ڈالر کی رقم عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صنعتکار اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا اس وقت اپنا وقت اور رقم نیک کاموں میں لگا رہے ہیں۔  

چان نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی وبا کویڈ-19 کے تعلق سے چان زکربرگ انیشیٹیو کے فیصلے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت فخر ہو رہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کا علاج تلاش کرنے میں تیزی سے ہونے والی کوششوں میں گیٹس اور دیگر کے ساتھ شامل ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ یہ امدادی رقم ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کے ایک ایسے گروہ کو دے رہے ہیں جو ان تمام ادویات کی تحقیق کرے گا جو کورونا وائرس میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

ٹیگس