Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں کورونا نے تباہی مچا دی، 42 ہزارافراد ہلاک

مہلک وائرس کورونا نے دو سو سے زائد ممالک میں ڈیرے ڈال کر42 ہزار 156 افراد کی جان لے لی۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہر روز ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس وقت امریکہ تعداد کے حوالے سے کورونا سے متاثر ہونے والا پہلا جبکہ اٹلی دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے جس کے بعد اسپین کا نام سرفہرست ہے۔ اسپین میں اب تک کورونا سے 8 ہزار چار سو چونسٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار تین سو پانچ ہے۔ جرمنی میں کورونا سے سات سو پچھہتر اور فرانس میں تین ہزار پانچ سو تئیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں بھی کورونا سے صورتحال بگڑنے لگی ہے۔ اس ملک میں اب تک سترہ سو نواسی افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پچیس ہزار ایک سو پچاس افراد وبا کی زد میں ہیں۔ ادھر بیلجیم میں 192 اور نیدر لینڈز میں 175 افراد ایک ہی روز میں موت کا شکار بن گئے۔

 

ٹیگس