کراچی: دن کے وقت ڈمپروں اور ہیوی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع
Dec ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
کراچی میں ڈمپروں اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
سحرنیوز/پاکستان: کراچی کے حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک پر صبح 6 سے رات 10بجے شہر میں داخلے پر پابندی ہو گی۔ دن میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک سپرہائی وے سے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا جا سکے گی۔
اسی طرح ہیوی ٹریفک کو نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی، داؤد چورنگی سے جام صادق برج چلنے کی اجازت ہوگی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ناردن بائی باس سے پراچہ چوک، سیمنز چورنگی، ناردن بائی باس سے گلبائی، ماڑی پور سے کراچی پورٹ، لنک روڈ کاٹھور سے سسی ٹول پلازہ ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔