Apr ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • کیا حقیقت میں شمالی کوریا کے رہنما کی حالت تشویشناک ہے؟

کوریا کی یونین برائے دوستی نے شمالی کوریا کے رہنما کی حالت تشویشناک ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "الخاندرو کائو دو بنوس" Alejandro Cao de­Benos کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے انہیں سرکاری طور پر ملنے والی رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور اس قسم کی خبریں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ کم جونگ ان کی صحت سے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ 12 اپریل کو ہونے والی ایک سرجری کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کا جائزہ لینے کے لئے چین نے طبی ماہرین کی ایک ٹیم بھی روانہ کی ہے۔

چینی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی ٹیم شمالی کوریا کے حکمران کی صحت سے متعلق متضاد خبریں آنے کے بعد بھیجی گئی ہے تاہم کم جونگ ان کی صحت کے متعلق فی الحال کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوریا کی یونین برائے دوستی کی تشکیل 2000 میں شمالی کوریا کے ساتھ بین الاقوامی روابط کے فروغ کے دائرے میں ہوئی تھی۔

ٹیگس