May ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں کورونا کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری

ہندوستان اور پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں مسلسل دو دن سے عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ 6654 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 125101 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال کیسز 69597 ہیں۔ تاہم 50 ہزار سے زائد لوگوں نے اس انفکشن سے نجات بھی پائی۔

اُدھرلاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 743 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 34 کورونا مریض موت کے منہ میں جا پہنچے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 52 ہزار 437 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 101 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 34 ہزار 683 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 412 مریضوں کی حالت تشوش ناک ہے جبکہ 16 ہزار 653 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستانی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کی وجہ سے آئندہ ہفتے یومیہ کیسز میں، پندرہ سے بیس فیصد تک کا اضافہ ہوسکتا ہے ۔

ٹیگس