May ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • کورونا سے ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد 56 لاکھ سے زائد

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد 56 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 6 ہزار 161 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 40 ہزار 40 ہو گئیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 97 ہزار 647 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 45 ہزار 94 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 44 ہزار 246 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 109 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 21 ہزار 116 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 249 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 448 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 393 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 195 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 616 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 658 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 289 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 219 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 81 ہزار 904 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 628 ہو چکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 352 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 713 ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 652 افراد مبتلا ہوئے کہ جن میں سے ایک لاکھ 2 ہزار276 افراد صحت یاب ہوئے اور 7 ہزار 300 افراد جاں بحق ہوئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 276 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 54 ہزار 500 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 364 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 719 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 971 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 6 ہزار 161 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 40 ہزار 40 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 28 لاکھ 6 ہزار 78 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 ہزار 583 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 لاکھ 60 ہزار 43 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس