Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ہم احمقوں کی جمہوریت میں زندگی گزار رہے ہیں: امریکی اپوزیشن

امریکی ڈیموکریٹ پارٹی نے ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں فیڈرل پولیس افسران کی تعیناتی سے متعلق صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

ہل نیوز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی اور ریاست اوریگن سے ڈیموکریٹ رکن پارلیمنٹ ایرل بلومے ناؤ ایر نے ایک بیان جاری کر کے سیاہ فام امریکیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس جان لوئیس کے سوگواروں کے مقابلے کے لیے پورٹ لینڈ میں فیڈرل پولیس کی تعیناتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جان لوئیس جیسے انسانی حقوق کے مقبول لیڈر کی یاد میں ہونے والے اجتماع کا نسل پرستی اور پولیس کے وحشی پن کے خلاف پُر امن مظاہرے میں تبدیل ہوجانا فطری امر ہے، لیکن ٹرمپ انتظامیہ بارہا امریکی عوام کے بنیادی حقوق اور احترام کو نشانہ بنا چکی ہے۔

نینسی پیلوسی اور بلومے ناؤ ایر نے اپنے مشترکہ بیان میں مظاہرین کی سرکوبی کے لیے فیڈرل پولیس افسران کی پورٹ لینڈ میں تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی حکومت میں زندگی گزار رہے جو احمقوں کی جمہوریت ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ ایوان نمائندگان اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی پابندی ہے۔

امریکی سیاہ فاموں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے، ڈیموکریٹ رکن کانگریس جان لوئیس ہفتے کے روز سرطان کے مقابلے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ان کی عمر اسی برس تھی۔ ان کے اہل خانہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جان لوئیس ساری زندگی امریکہ میں ناانصافیوں اور نسلی تعصبات کے خلاف جدوجہد کرتے رہے۔

جان لوئیس کے انتقال کے ساتھ ہی امریکہ میں شہری حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے ایک اور امریکی رہنما اور پادری کورڈی ٹنڈل کا بھی انتقال ہو گیا ہے۔ ان دونوں افراد کا انتقال ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی عوام، پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل کے بعد ملک بھر میں جاری ریاستی نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف بدستور سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں۔

جان لوئیس نے اپنی موت سے قبل کہا تھا کہ ان کی پوری زندگی آزادی، مساوات اور بنیادی انسانی حقوق کی جنگ میں گزر گئی۔ جان لوئیس مسلسل تین عشرے سے ،ریاست جارجیا سے کانگریس کے رکن رہے اور انہیں سیاہ فاموں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے جدوجہد کے حوالے سے شہرت حاصل تھی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس