Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • مظاہرین کے خلاف پولیس کے رویئے پر امریکی ایوان کو تشویش

امریکی ایوان نمائندگان نے نسل پرستی کے خلاف جاری احتجاج سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔

ہل ویب سائٹ کے مطابق ایوان نمائندگان کی انٹیلی جینس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شیف نے داخلی سیکورٹی کے نگراں وزیر چڈ وولف کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ پورٹ لینڈ اور امریکہ کے دیگر شہروں میں نسل پرستی کے خلاف جاری عوامی مظاہروں اور صحافیوں کے ساتھ سیکورٹی اداروں کے طرز سلوک کے بارے میں ملنے والی رپورٹیں انتہائی تشویشناک ہیں۔ایڈم شیف نے داخلی سیکورٹی کی وزرات سے اس بار میں مکمل رپورٹ ایوان نمائندگان کو فراہم کرنے کی دارخواست بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داخلی سیکورٹی کی وزارت کی جانب سے مظاہروں کو روکنے کی غرض سے کیے جانے والے اقدامات، اس کی روائتی ذمہ داریوں کے مطابق نہیں ہیں۔

ایڈم شیف نے اس خط میں کہا ہے کہ حالیہ انکشافات کی تحقیقات کی ضرورت ہے اور رپورٹیں سچی ثابت ہونے کی صورت میں داخلی سیکورٹی کی وزارت کو آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جینس کمیٹی نے، پورٹ لینڈ اور دیگر شہروں میں جاری عوامی مظاہروں کے دوران مظاہرین اور صحافیوں کے ساتھ وفاقی سیکورٹی اہلکاروں کے رویئے کے بارے میں تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر کے دعوے کے برخلاف، پورٹ لینڈ سٹی اور دیگر شہروں میں وفاقی پولیس فورس کی تعیناتی کے باوجود، نسل پرستی کے خلاف مظاہروں میں کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ تشدد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔مظاہرین کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد آمیز سلوک کے باوجود ، امریکہ کے مختلف شہروں میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے بدستور جاری ہیں۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق ارکنساس کے زنک ٹاؤن کے اطراف کی سڑکوں پر نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے مارچ کیا اور سیاہ فاموں کی جان اہم ہے کے نعرے لگائے۔مظاہریں کی ایک بڑی تعداد ریاست ارکنساس کے دور دارز علاقوں کا سفر طے کرکے یہاں پہنچی تھی۔امریکہ میں پچیس مئی کو، سفیدفام پولیس افسر کے ہاتھوں ایک سیاہ فام امریکی شہری کے بہمیانہ قتل کے بعد، نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوا تھا جو تاحال جاری ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس