Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
  • جنوبی سوڈان میں جھڑپ 127 افراد ہلاک متعدد زخمی

جنوبی سوڈان میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 127 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی فوج کے ترجمان لول روای کوانگ نے آج کہا کہ فوج اور کلونگ قوم سے تعلق رکھنفے والے مسلح افراد کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں 127 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے 45 اہلکار جب کہ 82 مقامی نوجوان تھے۔ مزید 32 فوجی زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق فوج غیر قانونی اسلحے کے خلاف آپریشن کررہی تھی، مہم کا آغاز ہفتے کے روز ہوا، قبائلیوں نے مسلح مزاحمت کی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس