Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • چین اور جرمنی جوہری معاہدے کو باقی رکھنے کی پرزور حمایت کرتے ہیں: جرمن وزیر خارجہ

چین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے جوہری معاہدے کو باقی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

منگل کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہونے والی جوہری معاہدے (جے سی پی او اے) کے مشترکہ کمیشن کی سولہویں نشست کے موقع پر چین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے ایران کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے برلن میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کے دوران جوہری معاہدے کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں دونوں ممالک کے مشترکہ موقف کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس موضوع پر تفصیل سے بحث ہوئی ہے۔

دوسری جانب جوہری معاہدے (جے سی پی او اے) کے مشترکہ کمیشن کی سولہویں نشست منگل کے روز ویانا میں شروع ہو گئی ہے۔ یہ نشست نائب وزیر کی سطح پر ہو رہی ہے اور اس میں ایران کے علاوہ گروپ چار جمع ایک (4+1) کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ اس کمیشن کا آخری اجلاس فروری سن 2020 میں ویانا میں ہی منعقد ہوا تھا۔

ٹیگس