Sep ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran

افغانستان کے کسی نامعلوم علاقے کی ایک ویڈیو جس میں اک بکرا ہے جو کسی قیمت پر امریکی دہشتگرد کا پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں۔

امریکہ نے دوہزار ایک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان پر چڑھائی کی اور اب انیس سال امریکیوں کی نحس موجودگی کو افغانستان میں گزر چکے ہیں مگر نہ صرف یہ کہ وہاں امن سکون کا بول بالا نہ ہوا، بلکہ دہشتگردی، بد امنی، خون خرابے، قتل و غارت اور منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

اس دوران دسیوں ہزار نہتے افغان شہری امریکی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ امریکہ کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد خواتین اور معصوم بچوں کی رہی اور یہ سلسلہ آج بھی بدستور جاری ہے۔

افغان حکومت و عوام ملک کی ناگفتہ بہ سکیورٹی صورتحال کا بنیادی سبب قیام امن کے نام نہاد ٹھیکیدار امریکہ کی موجودگی کو سمجھتے ہیں۔

ٹیگس