Sep ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونائی ہلاکتیں دولاکھ کو پار کر گئیں

اپنے آپ کو سپر طاقت سمجھنے والا امریکہ کورونا کے سامنے بری طرح ناکام رہا ہے اور اب تک دو لاکھ امریکی کووڈ انیس کے سبب اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

نام نہاد سپر پاور امریکہ میں مزید ایک ہزار 158 افراد کے کورونا سے ہلاک ہونے سے امریکہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 158 ہو گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے ہلاک بچوں میں سے 75 فیصد کا تعلق اقلیتی کمیونیٹیز سے ہے۔ 67 لاکھ 87 ہزار 121 امریکی اب تک کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ دیگر ملکوں کے مقابلے میں امریکہ میں کورونا وائرس کی تشخیص اور علاج کا عمل دیر سے شروع کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں نے امریکہ میں تدفین کا بحران بھی پیدا کر دیا ہے اور امریکی حکام کورونا وائرس سے مرنے والوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کر رہے ہیں۔ حکومت امریکہ اور خاص طور سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس کے حوالے لا پرواہی برتنے کے الزام کا سامنا ہے۔

کورونا سے بڑھتی انہی اموات کے سبب امریکہ میں انتخابی عمل بری طرح متاثر ہے، ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں ہی کے نیشنل کنونشن آن لائن منعقد ہوئے اور نومبر میں صدارتی الیکشن میں ووٹنگ کی شرح بھی کورونا وبا کے سبب متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس