Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۵۳ Asia/Tehran
  • دنیا کورونا وائرس کے مقابلے میں ناکام ہوگئی ہے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کورونا وائرس کو ایسی آزما‏ئش قرار دیا ہے جس کے سامنے دنیا ناکام ہوگئی ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترس نے پرتگالی نیوز ایجنسی لوسا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برداری کورونا وائرس کے مقابلے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  اگر دنیا بھر کے ملکوں نے اس مسئلہ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہ کیا تو انہیں کورونا وائرس کے مقابلے میں مزید ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کورونا وائرس کو دنیا کے لیے سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کا اس بات کا ہے کہ عالمی برادری اس آزمائش میں ناکام ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کا آغاز گزشتہ سال کے آخر میں ہوا تھا اور اب یہ وائرس دنیا کے سب  ہی براعظموں میں پھیل چکا ہے   اور دنیا کا کوئی بھی ملک اس کے اثرات سے محفوظ نہیں ہے۔

ٹیگس