Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • من مانی گرفتاریاں بند کی جائیں، تل ابیب سے اقوام متحدہ کا مطالبہ

مغربی ایشیا کے امور میں اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی خود سرانہ گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق نیکلولای ملادینوف نے فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کی خراب حالت پر خبردار کیا ہے۔ فلسطینی قیدی ماہر الاخرس اکانوے دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

مغربی ایشیا کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے قومی آشتی اور انتخابات کے انعقاد کے لئے تحریک فتح اور حماس کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے ایک اہم اقدام سے تعبیر کیا ہے۔

درایں اثنا برق بریگیڈ سے وابستہ فلسطینی جوانوں نے صیہونی حکومت کے جرائم بالخصوص الاخرس اور دیگر فلسطینی قیدیوں کی حمایت نیز غزہ کے حالات پُرامن بنانے سے متعلق سمجھوتوں کی پابندی نہ کئے جانے کے خلاف مقبوضہ علاقوں سے آتشیں غبارے اور پتنگیں بھیجنا شروع کر دی ہیں۔

اس سے قبل صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی تھی کہ غزہ پٹی سے آنے والے آتشیں غباروں اور پتنگوں سے مقبوضہ علاقوں کی کئی سو ہیکٹر زمینوں میں آگ لگ گئی جس کی بنا پر اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگس