Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف اب مزید پابندیاں عائد کئے جانے کی گنجائش نہیں - امریکا

امریکا کے قومی سیکورٹی کے مشیر رابرٹ او برائن کا کہنا ہے کہ تہران اور ماسکو کے خلاف زیادہ سے زیادہ پابندیوں کی وجہ سے، اب اس سے زیادہ پابندیاں عائد کرنے کا امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2018 میں عالمی ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر ایکی نئے سمجھوتے کے لئے دباؤ بنانے کے مقصد سے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

اس پالیسی کے تحت واشنگٹن نے تہران کے خلاف تاریخ کے اب تک کی سب سے سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے دور میں ٹرمپ انتظامیہ نے پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے لیکن وہ ایران کو سر تسلیم خم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اب خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی مشیر نے یہ اعتراف کیا ہے کہ اب ایران کے خلاف اس سے زیادہ پابندیاں عائد کئے جانے کی گنجائش نہیں ہے۔

ٹیگس