Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • لیاقت علی اعوان۔ پاکستان

لیاقت علی اعوان صاحب کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

لیاقت علی اعوان صاحب الاعوان لسنرز کلب کے صدر ہیں۔ یہ اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ گزشتہ دنوں ننکانہ صاحب میں ایک لسنرز کانفرنس ہوئي جس میں میں نے بھی شرکت کی اور اکرم سیال اور عبدالستار سلفی صاحبان نے اس لسنرز کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔ پروگرام اچھا رہا۔ اس کانفرنس میں ریڈیو تہران کو بھی متعارف کرایا گيا۔ یہ محفل تین گھنٹے تک چلی۔ اس کے بعد لکھتے ہیں کہ بزم دوستاں میں ایک دن اپنے خط کا جواب سنا، اچھا لگا کہ جواب ملا۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ریڈیو تہران کو ہر جگہ متعارف کرواؤں۔

کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے رابطہ تاخیر سے ہورہا ہے۔ امید ہے ناراض نہیں ہوں گے۔ ایرانی سیر کی یاد آتی ہے۔

 

ٹیگس