Jun ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • وقار احمد سیال۔ پاکستان

وقار احمد سیال۔ سرگودھا، پنجاب۔

وقار احمد صاحب سیال لسنرز کلب کے صدر ہیں۔ یہ اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ ہم آپ کے پروگرام ذوق و شوق سے سنتے ہیں۔ تمام پروگرام اعلیٰ معیار کے ہیں اور ان سے معلومات بھی حاصل ہوتی ہیں۔ عالمی خبروں کا معیار بہت اعلیٰ ہے۔ ان سے ہمیں دنیا بھر کے حالات و واقعات سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ تمام فیچر پروگرام ہمیں پسند ہیں۔ ریڈیو تہران نے اپنی نشریات بند نہیں کی ہیں اس کی ہمیں بہت خوشی ہے جبکہ بیشتر ریڈیو اسٹیشن انٹرنیٹ پر منتقل ہوچکے ہیں۔ ریڈیو تہران پاکستان اور ایران کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ریڈیو تہران کے سامعین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ سیال لسنرز کلب ریڈیو تہران کو متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

ٹیگس