Oct ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • احمد علی سومرو - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر خیرپور سے احمد علی سومرو صاحب نے

لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں ، ہمارا شہر میں ریڈیو تہران کی نشریات صاف سنائی دیتی ہیں اور گاؤں میں صبح کی نشریات کی آواز نہایت ہی صاف اور شفاف ہوتی ہے ، میں ایک پرائمری اسکول ٹیچر ہوں آج کل کورنا وائرس کی وجہ سے اسکولوں میں تدریسی عمل رکا ہوا ہے ، ویسے ہم گاؤں کے بچوں کو میڈیکل پروٹول کول کے تحت پڑھا رہے ہیں ، کورنا کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بہت متاثر ہورہی ہے۔ ریڈیو تہران سے نشر  ہونے والے پروگرام میرے لئے معلم کا درجہ رکھتے ہیں خاص طور پر سماجی اور اسلامی موضوعات کے پروگرامز ویسے ریڈیو تہران کی خبروں سے عالمی اور علاقائی حالات سے بھی اچھی طرح آگاہی ہوتی ہے ، پروگرام بزم دوستاں بھی مجھے بہت پسند ہے پہلے پابندی کے ساتھ خط لکھا کرتا تھا لیکن کچھ مصروفیات کی وجہ سے کافی عرصہ آپ سے رابطہ نہ کرسکا ، اب جبکہ میرے پاس بھی اسماٹ موبائل فون آگیا ہے تو رابطوں میں آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔  

ٹیگس