Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • علی جعفر - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے صدر مقام لکھنئو سے علی جعفر صاحب نے

لکھتے ہیں تقریبا ایک سال پہلے آپ کو ایک خط ارسال کیا تھا جس کا آپ نے نہایت محبت سے جواب دیا تھا، محبت کا تقاضا تو یقینی طور پر یہ ہونا چاہیے تھا کہ میں آپ کو جوابی خط فوری ارسال کرتا لیکن خط وغیرہ لکھنے میں روایتی سستی میں ایک سال گزر گیا جس کی میں معذرت چاہتا ہوں۔ ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سننے کی کوشش کرتا ہوں لیکن کبھی کبھی ناغہ بھی ہوجاتا ہے ۔ سارے پروگرام اپنی بہترین کیفیت کے ساتھ پیش کیئے جارہے ہیں اب میں پروگرام انٹر نیٹ کے ذریعے سنتا ہوں ریڈیو بھی ہے لیکن انٹر نیٹ پر آواز بہت صاف  و شفاف ہوتی ہے۔ پروگرام آج کا ایران، آس پاس، گھر اور گھرانا، دریچے، افکار و نظریات، اسلام کی معرفت، ریڈیو تہران کے وہ پروگرام ہے جن کو سن کر دل باغ باغ ہوجاتا ہے۔

ٹیگس