Nov ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • چودہری فہیم نور - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے صدر عالمی لسنرز متحدہ تنظیم اف پاکستان جناب چودہری فہیم نور صاحب نے ننکانہ صاحب پنجاب پاکستان سے

السلام علیکم  کے بعد لکھتے ہیں کہ امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے ریڈیو تہران کا نیا پروگرام خلقت کی رعنائیاں. بہت ہی زبردست معلومات سے بھر پور سننے کو ملا۔

حسین اختر اور مریم زہرا نے نہایت خوبصورتی کے ساتھ بچے کی افزائش پرورش اور بہتر نشوونما کے لیے ماں کی صحت. کے حوالے سے بیان کیا۔

اس میں کوئی شک نہیں انسان کی خلقت کے بارے میں موجود تمام آیات وروایات کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان عالم ہستی کی مخلوقات پر برتری رکھتا ہے اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ محبت کرنے کا تقاضہ ہے کہ ایک طرف دنیا کی رعنائیاں اور آرائیان انسان کو اپنی الفت کی طرف مائل کرکے گناہوں پر آمادہ کرنے کی سعی کریں، جبکہ اللہ کا خاص اور خالص بندہ ان تمام التفات کو جھٹک کر صرف اور صرف دیدار الہی کا حقیقی طلبگار بن جائے۔

اسلام کی روح سے وہی لوگ حکم اور اقتدار کے حقدار ہیں جو اپنے اعمال اور افعال سے اللہ تعالیٰ کے مقرب ٹھرتے ہیں، سو وہ خلافت ارضی کے بھی مستحق ٹھہرتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ کرنے والے ہوتے ہیں، وہی اللہ کے اصل مقرب ہوتے ہیں۔

پروگرام کا ہر لفظ موتی سے کم نہیں تھا آنئدہ پروگرام میں آپ ہم کو ضرور آگاہ فرمائے کیا انسان زمیں پر موجود مخلوقات کی بہ نسبت اشرف المخلوقات ہے یا تمام ہستی اور کائنات کی مخلوقات کی بہ نسبت ؟ کیا انسان سے بھی شریف تر مخلوق کے خلق کئے جانے کا امکان ہے۔

ٹیگس