• حسین (ع) کی قیادت! ۔ پوسٹر

    Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۶

    ایک تحریک، حسین بن علی علیہما السلام کی سربراہی میں آگے بڑھ رہی ہے جو انشاء اللہ آگے بڑھتی رہے گی اور اقوام عالم کے مسائل و مشکلات اور رنج و الم کا مداوا کرے گی۔ (رہبر انقلاب اسلامی،21/02/2017 )

  • امریکہ، امریکہ کے خلاف! ۔ پوسٹر

    Aug ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۶

    رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای امریکہ کی ناگفتہ بہ اندرونی صورتحال اور کمزوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: امریکہ کا خود امریکی عوام سے بڑھ کر کوئی دشمن نہیں ہے، وہ (بلا وجہ) کسی دوسرے دشمن کی تلاش میں نہ رہے، یہی دشمن اس امریکی نظام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔ (۳۱ جولائی ۲۰۲۰) ۔ خیال رہے کہ امریکہ میں گزشتہ تین ماہ سے نسل پرستی، پولیس کے بہیمانہ رویے اور عدم مساوات کے خلاف پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اگر فقر، بیماری اور موت نہ ہو! ۔ پوسٹر

    Aug ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۸

    قال الامام الحسین علیہ السلام: لَوْلاَ ثَلاَثَةٌ مَا وَضَعَ ابْنُ آدَمَ رَأسَهُ لِشَىْ‏ءٍ اَلْفَقْرُ وَ الْمَرَضُ وَ الْمَوتُ؛ فرزند رسول امام حسین علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:اگر تین چیزیں نہ ہوتیں، تو انسان کسی کے سامنے اپنا سر نہ جھکاتا؛ فقر، بیماری اور موت! (نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص ۸۵ ح۴)

  • ہوشیار...، محرم آنے کو ہے!

    Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۲

    اس سال عالمی وبا کورونا کے پیش نظر محرم میں عزاداری اور سوگواری کے طور طریقے ضرور بدل گئے مگر دلوں کی بے قراری، تڑپ اور حسینی حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

  • خود کو اپنے ہاتھوں سے ہلاک مت کرو! ۔ پوسٹر

    Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۹

    قرآن کریم صاحبان ایمان کو متنبہ کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: لَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ؛ خود کو اپنے ہاتھوں سے ہلاک مت کرو! (سورۂ بقرہ، آیت ۱۹۵)

  • برائی کو نیکی سے زائل کرو! ۔ پوسٹر

    Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۰

    مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ و سلم خطاکار شخص کو نصیحت فرماتے ہیں: اگر تم سےغلطی ہو جائےتو ایسا نیک عمل انجام دے دیا کرو جو اسے محو اور نابود کر ڈالے۔

  • اے وارث غدیر تیرا انتظار ہے۔ پوسٹر

    Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۷

    روز جمعہ منجی عالم بشریت، آخری حجت خدا، فرزند رسول حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے منسوب ہے جنہیں وارث غدیر بھی کہا جاتا ہے۔

  • جہنم سے کیسے بچا جائے؟ ۔ پوسٹر

    Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۵

    نبی رحمت، سرتاج انبیا، سرور دنیا و عقبیٰ حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم بندگان خدا کو آتش جہنم سے نجات کے ایک موثر نسخے سے آگاہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اَلْبُـکاءُ مِنْ خَشْیَةِ اللّهِ نَجاةٌ مِنَ النّارِ; خوف خدا سے گریہ کرنا، آتش جہنم سے نجات کا باعث ہے۔ (جامع الاحادیث، ص۶۴)

  • بدترین شخص کون؟ ۔ پوسٹر

    Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۳

    امیر المومنین علی علیہ السلام خود پسندی اور احساس برتری کے شکار انسان کو خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: بد ترین شخص وہ ہے جو اپنے کو سب سے بہتر سمجھے! (غرر الحکم ،ح 5701 )

  • مومن کم مگر منافق زیادہ کھاتا ہے! ۔ پوسٹر

    Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۰

    حبیب قلوب اور طبیب نفوس سید الانبیاء حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے: مومن کی خوراک کم ہوتی ہے جبکہ منافق زیادہ کھاتا ہے! (وسائل الشیعه، ج 24، ص 241، ح 30436)