ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور ریاست مہاراشٹرا میں ایم وی اے میں سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق ہوگیا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ہندوستان میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام لداخ کے ضلع لیہ میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔
ماہ رمضان کے آخری جمعے، جمعۃ الوداع کے موقع پر لکنھو میں عالمی یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں۔
ہندوستان نے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے اڑی میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادینے کا دعوی کیا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی میں مبینہ گھپلے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال کو وزیراعلی کے عہدے سے ہٹانے والی دوسری درخواست بھی مسترد کر دی۔
ہندوستان میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے تعلق سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔
ہندوستان کی عام آدمی پارٹی کے لئے راحت کی بڑی خبر یہ آئی ہے کہ پارٹی کے رہنما اور ممبرپارلیمنٹ سنجے سنگھ کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو پندرہ اپریل تک کے لئے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔
ای ڈی نے آج دہلی کے ٹرانسپورٹ کے وزیر کیلاش گہلوت کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا. شراب پالیسی معاملہ میں دہلی میں برسر اقتدار عام آدمی پارٹی کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔