Nov ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان سے پاکستانی درآمدات میں اضافہ

حکومت پاکستان میں رواں سال کے ابتدائی آٹھ مہینے میں ہندوستان سے درآمدت میں اضافے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تجارت معطل ہونے کے باوجود اکتوبر میں ایک بار پھر ہندوستان سے درآمدات میں اضافے کی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اکتوبر دوہزار چوبیس میں سالانہ بنیاد پر ہندوستان سے درآمدات میں چھیالیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ یعنی اکتوبر میں ہندوستان سے تین کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کی درآمدات انجام پائی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں مسلسل تیسری بار ہندوستان سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ستمبر میں ہندوستان سے درآمدات میں پینتالیس فیصد اور اگست میں پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان نے اگست دو ہزار انیس میں ہندوستان سے تجارت معطل کردی تھی لیکن پاکستان کے حکومتی ذرائع کے مطابق بعد میں اس میں نرمی کردی گئی تھی اورخاص طور پر زندگی بچانے والی دوائیں ہندوستان سے درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

ٹیگس