Dec ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran

اقرا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ 2026 ماہ مبارک رمضان میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ہر شب سحر اردو ٹی وی سے براہ راست نشر ہوگا۔ ہم اپنے تمام ناظرین خصوصآ قارئین محترم سے گزارش وہ اس روحانی انعامی مقابلہ کے لئے شرکت کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

سحرنیوز/اقراء: ماہِ مبارک رمضان کی روحانی فضاؤں میں، سحر اردو ٹی وی اردو ایک بار پھر اپنے ناظرین کے لئے لے کر آ رہا ہے اقرا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ 2026۔ یہ عظیم الشان مقابلہ، جو ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی ہر شب براہِ راست جہاں سحر ٹی وی اردو سے نشر ہوگا وہیں گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے قومی ٹی وی چینل پی ٹی وی سے بھی نشر ہو گا، دنیا بھر کے قاریانِ قرآن کو ایک روحانی اور علمی پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا۔

پروگرام کی خصوصیات

براہِ راست نشریات: ہر شب رمضان، سحر اردو ٹی وی پر۔

بین الاقوامی شرکت: مختلف ممالک کے ممتاز قارئینِ قرآن کی شرکت۔

روحانی انعامی مقابلہ: ناظرین اور سامعین کے لئے ایمان افروز لمحات اور انعامی مواقع۔

قرآنی فضیلتوں کا احیاء: قرآن کی تلاوت، اس کی معنویت اور روحانی پیغام کو اجاگر کرنا۔

ہم اپنے تمام محترم ناظرین اور قارئین، خصوصاً محترم قارئینِ قرآن سے گزارش کرتے ہیں کہ اس روحانی اور انعامی مقابلے میں شرکت کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔ یہ موقع نہ صرف قرآنی محبت کو بڑھانے کا ذریعہ ہے بلکہ امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور روحانی وابستگی کو بھی تقویت دیتا ہے۔

ٹیگس