ایک سیاہ فام کے ساتھ امریکی پولیس کا وحشیانہ رویہ
Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
ایک سیاہ فام شہری کے ساتھ امریکی پولیس کے وحشیانہ رویے نے ایک بار پھر امریکی پولیس کے تشددآمیز رویے کو برملا کردیا ہے-
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی پولیس افسر "جیمز ولسن" نے ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایک بے گھر سیاہ فام "ٹی یرہ جانسن" کو شدید طور پر زدو کوب کیا ہے- اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو ٹیپ جاری ہونے کےبعد، مذکورہ پولیس افسر سے پوچھ گچھ شروع ہوگئی ہے-عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس افسر نے ہی اس سیاہ فام سے جھگڑنا شروع کردیا جبکہ سیاہ فام نے کوئی اشتعال انگیز اقدام انجام نہیں دیا تھا-
ادھر پولیس افسر نے یہ دعوی کیا ہے کہ اس سیاہ فام نے پہلے اسے مارا پیٹا ہے- سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کا تشدد ایسی حالت میں جاری ہے کہ ان رویوں کے خلاف امریکی عوام نے بارہا احتجاج کیا ہے-